ڈی پی او بہاولنگر نے ناقص کارکردگی پر انسپکٹر سمیت 15ملازمین کو مختلف سزائیں دے دیں

ڈی پی او بہاولنگر نے ناقص کارکردگی پر انسپکٹر سمیت 15ملازمین کو مختلف سزائیں ...

  

بہاولنگر(نمائندہ خصوصی )ڈی پی او شارق کمال صدیقی نے فرائض میں غفلت، نااہلی،ناقص تفتیش اور مسلسل غیرحاضری کی (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

بنیاد پرانسپکٹر سمیت 15ملازمین کو مختلف سزائیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے سب انسپکٹر محمدیعقوب بندی پروموشن ایک سال،سب انسپکٹرمحمدجمیل بندی پروموشن ایک سال،اسی طرح اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالرشید ضبطی سروس دو سال،اسسٹنٹ سب انسپکٹر یونس جاویدضبطی سروس ایک سال،سب انسپکٹر محمدیعقوب کی عہدہ سے تنزلی کرکے اسسٹنٹ سب انسپکٹرکردیا گیا،اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمدجمیل بندی انکریمنٹ ایک سال،کنسٹیبل محمدافضل بندی انکریمنٹ دوسال،کنسٹیبل محمدجمیل بندی انکریمنٹ ایک سال کی سزا سنائی۔اسی طرح سب انسپکٹر محمد فاروق ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر عامر امان،اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمداسلم،اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد جمیل ،ہیڈکنسٹیبل ندیم اصغر، ہیڈ کنسٹیبل محمدآصف ،کنسٹیبل پرویزارشد،کنسٹیبل خالد، کنسٹیبل قمرشہزاد ،کنسٹیبل محمدآصف کو سنشور کی سزائیں دی گئیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -