معذور افراد کے حقوق ، صحت تعلیم ، روزگار اور بحالی اولین ترجیح ہے ، افتخار مشوانی

معذور افراد کے حقوق ، صحت تعلیم ، روزگار اور بحالی اولین ترجیح ہے ، افتخار ...

 مردان( بیوروپورٹ) چئیرمین ڈیڈک کمیٹی مردان و رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے۔ اور تحریک انصاف کے موجود صوبائی حکومت معذور افراد کے حقوق ، صحت ، تعلیم، روزگار، اور ان کی بحالی کا عزم رکھتی ہے۔ معذور افراد کی مدد کرنا عبادت کا درجہ ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز معذور اور غریب ونادار افراد میں10, 10 ہزار روپے کے چیک کے تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء اینجنئیر عادل نواز خان، تحصیل کونسلر اختر گل اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔۔منعقدہ تقریب میں چئیرمین ڈیڈک کمیٹی مردان نے 32 معذور افراد میں تقریباً 3 لاکھ 20 ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے۔ افتخار علی مشوانی ایم پی اے نے کہا کہ صوبائی حکومت معذور افراد کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس بنیادوں پر جامع اور پر خلوص اقدامات میں مصروف ہیں۔اور انشاء اللہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت معذور افراد کی حقوق کو ہر صورت یقینی بنائیگی ۔اُنہوں نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ معذور افراد کو معاشرے میں جائز مقام دلائینگے۔اور ان کی فلاح وبہبود کیلئے ہر حد تک جائینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر