روبکار جاری نہ ہونے کے باعث ڈاکٹر خواجہ علقمہ کی رہائی ممکن نہ ہوسکی

روبکار جاری نہ ہونے کے باعث ڈاکٹر خواجہ علقمہ کی رہائی ممکن نہ ہوسکی

  

ملتان(کرائم رپورٹر) روبکار جاری نہ ہونے کے باعث سابق وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر پروفیسر خواجہ علقمہ کی جیل سے رہائی ممکن نہ ہوسکی ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 16مارچ کو نیب حکام کی سرزنش کرتے ہوئے چالان نہ پیش کرنے پر ڈاکٹر خواجہ علقمہ کی درخواست (بقیہ نمبر22صفحہ7پر )

ضمانت منظور کر لی تھی،تاہم فیصلے کے باوجود روبکار بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے وہ تاحال رہا نہ ہوسکے ہیں واضع رہے کہ گزشتہ صبح سابق وائس چانسلر ڈاکٹر خواجہ علقمہ کی متوقع رہائی کی اطلاع کے باعث ایمپلائرز ویلفیئرایسوسی ایشن بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے عہدیداروں سمیت دیگر افراد بڑی تعداد میں ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے باہر جمع ہوئے اور انہوں نے ڈاکٹر خواجہ علقمہ کے حق میں ناصرف نعرے بازی کی بلکہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے میں ڈالتے رہے جبکہ ڈاکٹر خواجہ علقمہ کو جیل سے رہائی کے بعد گھر لے جانے کے لئے بگھی کا بھی انتظام کیا گیا جو شام تک جیل کے موجود رہی تاہم صبح سے شام تک رہائی کا انتظار کرنے کے باجودڈاکٹر خواجہ علقمہ کی رہائی نہ ہونے کی وجہ سے استقبال کرنے والو ں کو مایوس ہو کر گھر واپس لوٹنا پڑا۔تاہم ڈاکٹر خواجہ علقمہ کے اہل خانہ کی جانب یو ایم ایم ایس میل کے ذریعے لائے گئے فیصلے کو جیل انتظامیہ نے ماننے سے انکار کردیا اور انہیں اصلی دستاویزات لانے کا کہا گیا۔جس کی وجہ سے ڈاکٹر خواجہ علقمہ کو مزید ایک دن اور جیل میں گزارنا ہوگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -