کرپشن فری پاکستان مہم کے ضمن میں جماعت اسلامی کی دستخطی مہم شروع

کرپشن فری پاکستان مہم کے ضمن میں جماعت اسلامی کی دستخطی مہم شروع

ملتان،کبیروالا (سٹی رپورٹر،نامہ نگار)کرپشن فری پاکستان مہم کے سلسلے میں جماعت اسلامی ملتان کی جانب سے عوامی رابطہ مہم دستخطی (بقیہ نمبر20صفحہ7پر )

مہم شروع ہو گئی گذشتہ روز ملتان کے علاقہ انصاری چوک سو فٹی روڈ پر کرپشن فری پاکستان دستخطی مہم کیمپ لگایا گیا جس میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر آصف محمود اخوانی ، تنظیم اسلامی کے رہنما عطاء اللہ، یو سی 15کے چیئرمین شیخ محمد رفیق، پاکستان فلاحی کونسل کے مشتاق احمد انصاری، ملت یوتھ فورم کے عمر اقبال، وسیم اقبال، پروفیسر محمد امین بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر سینکڑوں شہریوں نے کرپشن کے خلاف دستخط کئے جبکہ اس موقع پرجماعت اسلامی کے ضلعی امیر آصف محمود اخوانی نے معززین علاقہ اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے کرپشن کے خلاف ملک بھر میں کاروائی کی جائے اور لوٹ مار کرنے والوں کو شکنجے میں لیا جائے ۔کبیروالاسے نامہ نگارکے مطابق پاکستان کو ’’کرپشن سے پاک ‘‘ بنانے لئے قومی وسائل کی لوٹ مار کو قانونی طور پر دہشت گردی اور غداری قرار دیا جائے ، عوام جماعت اسلامی کی ’’کرپشن فری پاکستان مہم‘‘ میں بھرپور ساتھ دیکر پاکستان کی بقاء اور سلامتی میں اپنا کردار ادا کریں ،جماعت اسلامی ممتاز اور باکردار لوگوں پر مشتمل تو ایک قومی جرگہ تشکیل بنائے گی،جو لوٹی گئی قومی دولت کا پتہ لگاکر اسکی پاکستان واپسی کے لئے جدوجہد کرے گا،ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی صوبائی حلقہ 313کے امیر ڈاکٹر سلیم جاوید نے جماعت اسلامی کبیروالا کی جانب سے نکالی گئی ’’کرپشن فری پاکستان موٹر سائیکل ریلی ‘‘ کے شرکاء سے چوک عاطف شہید (ٹاؤن ہال ) کبیروالا میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کبیروالا شہر کے امیر ڈاکٹر عبدالرزاق مجاہد،نذر حسین سنپال،فیاض اسلم چوہدری ، امیر صوبائی حلقہ 215محمد اقبال انصاری ،عزیر خان بابر امیر 212،مولانا ساجد الرحمن فاروقی،عبید الرحمن،عبدالسلام ،ڈاکٹر محمد اسحاق ،مہر محمد بخش نکیانہ ،مہر نصر اللہ خان نکیانہ ،حکیم محفوظ الرحمن،سلطان محمود،عبدالرحمن،ڈاکٹر فاروق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر