سرکاری سکولوں کی نجکاری عدالت عالیہ میں چیلنج، متعلقہ حکام کو نوٹس جاری، جواب طلب

سرکاری سکولوں کی نجکاری عدالت عالیہ میں چیلنج، متعلقہ حکام کو نوٹس جاری، ...

جتوئی (نامہ نگار )پنجاب ٹیچر یونین نے سرکاری سکولوں کی نجکاری کو ہائی کورٹ مین چیلنج کر دیا ۔ ایسو سی ایشن کے ضلعی صدر حامد(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

علی شاہ کی طرف سے نور خان ایڈووکیٹ نے پٹیشن دائر کی ہے جسے جسٹس عابد مسعود نقوی نے سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری پنجاب سکولز کو نوٹس جاری کرکے 30 مارچ کو جواب طلب کر لیا ہے ، پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت سازش کے تحت سرکاری سکولوں کی نجکاری کرتے ہوئے انہیں ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سپرد کر رہی ہے ۔ سکولوں کی نجکاری کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر