سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، رانا ارشد

سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان(بیورو نیوز )حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی اور نظم و نسق یقینی بنانے کیلئے (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
تمام وسائل بروئے کار لائے لاتے ہوئے ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کا مشن ہے ۔ان خیالات کا وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ضلع رحیم یار خان کی تمام تحصیلوں میں مختلف اداروں کا معائنہ کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر رانا محمد ارشد نے شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال کے دورہ پر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پراراکین صوبائی اسمبلی محمد عمر جعفر، میاں نوید علی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر شوذب سعید، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی سمیت دیگر موجودتھے۔رانا محمد ارشد نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر انہوں نے مختلف زیر علاج مریضوں سے ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولیات بارے استفسار کیا ۔انہوں نے خواجہ فرید انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔اپنے دورہ کے دوران مسلم لیگی کارکنوں و اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات کی۔