مٹہ ،پی پی پی کا پرویز مشرف کو باہر بھیجنے کیخلاف مظاہرہ

مٹہ ،پی پی پی کا پرویز مشرف کو باہر بھیجنے کیخلاف مظاہرہ

  

مٹہ (نمائندہ پاکستان )پرویز مشرف کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے اور بیرون ملک منتقلی کے خلاف پی پی پی آپر سوات کے زیر اہتمام مٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا۔جس میں پی پی پی آپر سوات کے صدرسعداللہ خان ‘جنرل سیکرٹری انورزمان خان ‘پی کے کے صدورسید اکبر خان ‘شاہی خان ‘ سر با ز خا ن ،ملاکنڈ ڈویژن یوتھ صدر خورشید علی خان ‘سرفراز خان پائندہ خیل اور دیگرکارکنان وعہدیداران بڑی تعداد میں شریک تھے ۔اس موقع پرصدر سعد اللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں غریب کیلئے قانون ہے امیر کیلئے کوئی قانو ن نہیں۔پیپلز پارٹی کے دور میں امیر وغریب سب کیلئے قانون برابرتھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مشرف کو آزادی دیکر ملک سے باہر منتقل کردیا۔جبکہ غریب عوام کو معمولی سی جرم میں قید میں رکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے اور غریبوں کے حقوق کیلئے دن رات جدوجہد کرے گی۔احتجاجی مظاہرے میں کارکنوں نے بینرز اٹھا کر گونواز گو اور یا اللہ یا رسول بے نظیر بے قصور کے نعرے لگائے۔بعد میں مٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -