اوکاڑہ میں وکیل کی گرفتاری کیخلاف ملتان سمیت مختلف شہروں میں وکلاء کی ہڑتال

اوکاڑہ میں وکیل کی گرفتاری کیخلاف ملتان سمیت مختلف شہروں میں وکلاء کی ہڑتال

ملتان، میانچنوں ، میلسی ، خان پور(خبر نگار خصوصی228نمائندگان)پنجاب بار کونسل کی کال پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

سابق جنرل سیکرٹری اکاڑہ بار کو غیر قانونی گرفتار کرنے اور ان پر جھوٹا مقدمہ د رج کرنے کے خلاف ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے وکلاء نے ہڑتال کی وکلاء مقدمات کی پیروی کیلئے عدالتوں میں پیش نہ ہوئے جس کے باعث دوردراز کے علاقوں سے آئے ہوئے سائلین کوشدید مشکلات کاسامنا کرناپڑ اورسینکڑوں مقدمات التواء کاشکار ہوگئے۔میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی کے مطابقپنجاب بار کونسل کی کال پربار ایسوسی ایشن میاں چنوں کے وکلاء نے مکمل دن ہڑتال کی اور کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہو ا۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میلسی بارایسوسی ایشن میلسی نے ڈی پی اواوکاڑہ کا وکلا کے ساتھ نارواسلوک کے خلاف مکمل ہڑتال کی۔خان پورس ے تحصیل رپورٹر کے مطابقاو کاڑہ میں و کیل سے ز یا دتی کے خلاف خان پور بار کے و کلا ء کی جانب سے اظہار یکجہتی کر تے ہو ئے عدا لتوں کا با ئیکاٹ کیا اس مو قع پر ملک محمد اصغر،اصغر را جپوت،ر مضان نعیم سیال،سید با قر شاہ بخا ری،خا لد جمیل بخا ری،عد نان چو دھری،چو دھری نعمان نواز نے چیف جسٹس آ ف سپر یم کو رٹ اور چیف جسٹس آف لا ہور ہا ئی کو رٹ سے فوری نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔

وکلاء ہڑتال

مزید : ملتان صفحہ آخر