زراعت ملک کی ترقی می ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، افتخار خان مہمند

زراعت ملک کی ترقی می ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، افتخار خان مہمند

 تخت بھا ئی ( نامہ نگار) ضلع مردان بھر کے سینکڑو ں کا شتکا روں نے صو با ئی حکو مت کی طر ف سے نئے عا ئد کر دہ ظالما نہ ز رعی ٹیکس کو یکسر مستر د کر تے ہو ئے اسکے خا تمے کے لئے فیصلہ کن تحر یک چلا نے کا اعلان کیا ہے اور د ھمکی د ی ہے اگر صو با ئی حکومت نے نئے عا ئد ٹیکس کا فیصلہ وا پس نہیں لیا تو صو بہ بھر کے کا شتکا ر سرو ں پر کفن با ند ھ کر وز یر اعلیٰ ہا ؤ س اور بنی گا لہ کا گھیر اؤ کر ئینگے ۔انجمن کا شتکا را ن کے زیر اہتمام تخت بھا ئی میں منعقدہ ایک بڑ ے احتجاجی اجتما ع سے خطا ب کر تے ہو ئے ممتا ز کا شتکا ر ر ہنما اور سا بق صو با ئی وز یر محمد افتخا ر خان مہمند ،تحصیل تخت بھا ئی کے صدر قمر ز مان خان ایڈو کیٹ ،سا بقہ نا ظمین حا جی اقبا ل خان ،عبد الخا لق تا ؤا نی ،حا جی شیر قیو م مست خیل اور حا جی فر ید خان آ فر ید ی ایڈو کیٹ نے کیا جس کی صدارت سا رڈو کے صو با ئی چیئر مین حا جی عبد النبی خا ن نے کی۔ مقر رین نے کہا کہ زراعت ملک کی تر قی میں ر یڑ ھ کی ہڈ ی کی حیثیت ر کھتی ہے لیکن بد قسمتی سے ایو انوں میں بیٹھے لو گ اس پیشے اور وا بستہ افراد کو زند ہ در گو کر نے پر تلے ہو ئے ہیں جو کہ زراعت اور کا شتکا رو ں کے مسا ئل سے ناواقف ہیں۔انہو ں نے کہا کہ تبد یلی کی د عو یدار حکو مت نے زراعت کو تر قی د ینے کی بجا ئے کا شتکا رو ں پر مز ید ظا لما نہ ٹیکس عا ئد کر د یئے ہیں جو کہ زراعت کو تبا ہ کر نے اور معیشت کا پہیہ رو کنے کی سا زش ہے اور حکمرانوں کو مز ید کا شتکا رو ں کا خو ن نچو ڑ کر عیا شی نہیں کر نے د ئینگے ۔انہو ں نے کہا کہ صو بہ خیبر پختو نخوا کی نسبت صو بہ پنجا ب کے کا شتکا ر بے حد خو شحا ل ز ند گی بسر کر ر ہے ہیں اور انہیں ٹیکسو ں میں چھو ٹ سمیت د یگر کئی مر اعا ت د ی گئی ہیں کا شتکا رو ں پر عا ئد نئے ظا لما نہ ٹیکس کو یکسر مسترد کر تے ہو ئے اسے وا پس لینے کا مطا لبہ کیا ۔اس موقع پر پیش کرد ہ قراردا د کے زر یعے حکو مت سے ایکسپر یس و ے کے متا ثر ین ارا ضی کو اصل معا و ضے کی ادا ئیگی ،فا ٹا سیکر ٹر یٹ پشاور وزیر ستا ن میں اغواء شد ہ ملا زمین کی فو ر ی با ز یا بی ،حا لیہ با رشو ں سے متا ثر ہ گھر انو ں کی بحا لی ،تخت بھا ئی فلا ئی اوور پر کام تیز کر نے اور پشا ور بس بم د ھما کے کے شہدا ء کی ما لی امداد کا مطا لبہ کیا گیا ۔ اور د ھمکی دی کہ اگر صو با ئی حکو مت نے ظا لما نہ ٹیکس کا فیصلہ وا پس نہ لیا تو ہم سر و ں پرکفن با ند ھ کر وز یر اعلیٰ ہا ؤ س پشاور اور بنی گا لہ اسلام آ با د کا گھیرا ؤ کر ئینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر