لوڈشیڈنگ کا عذاب طویل ہونے لگا،عوامی مشکلات میں اضافہ

لوڈشیڈنگ کا عذاب طویل ہونے لگا،عوامی مشکلات میں اضافہ

ملتان،وہاڑی،سیت پور،ہیڈراجکاں،شاہ جمال (نمائندہ پاکستان،وقائع نگار)جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں لوڈشیدنگ کا سلسلہ طویل ہوتا جارہا ہے۔جس سے عوامی مشکلات اور پریشانیوں (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔بعض علاقوں میں بندش کا دورانیہ16گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے۔تفصیل کے مطابق میپکو ریجن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔انتظامیہ کی جانب سے وزارت پانی و بجلی کے شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کرنے کا دعویٰ غلط ثابت ہورہا ہے۔پاک بھارت ٹی 20میچ کے دوران جنوبی پنجاب میں لوڈشیڈنگ معمول کے مطابق ہوتی رہی۔شائقین بڑے شہروں اور دیہات میں بجلی کی طویل بندش جاری ہے۔حکومت اور وزارت پانی و بجلی نے100فی صد ادائیگیوں والے علاقوں اور مکینوں میں100فی صد بجلی فراہم کی جائے گی لیکن اس پالیسی کا اطلاق میپکو ریجن میں نہیں کیا جارہا ہے۔وہاڑیسیبیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصیکے مطابقحکمرانوں نے سابقہ جنرل الیکشن میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے نام پر عوام سے ووٹ حاصل کیے تھے تاکہ عوام کو اس اذیت سے نجات دلائی جائے لیکن کئی سال گزرنے کے با وجود تاحال بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے جان نہیں چھوٹی ، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تاجروں کے کا روبار بری طر ح متا ثر ہو نے لگے اور انکی مشکلات اور پریشانی میں دن بدن اضافہ ہونے لگا ۔سیت پورسے نمائندہ پاکستان کے مطابق سیت پور اسکے مضافات میں میپکو اہلکاروں نے خود ساختہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے سیت پور میں 18گھنٹے روزانہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو معمول بنا لیا گیا ہے جس کی وجہ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہوگیاہے ۔کاروبار بند ہونے کی وجہ سے مزدور اور غریب افراد کا چولہا ٹھنڈا پڑنے لگا ہے۔ہیڈراجکاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ہیڈراجکاں اور نواح میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری اور دورانیہ16گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ۔ شیڈول کے مطابق24گھنٹے میں آٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے ۔ مگر محکمانہ بے حسی اور چور ی شدہ بجلی پوری کرنے کے لئے مزید9گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے ۔ شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق شاہ جمال شہر میں گذشتہ روز 11بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک بجلی بند اچانک آدھا گھنٹہ آدھی بجلی آئی تقریباً 6:30بجے بجلی بند کردی گئی۔نوجوان بچے پریشانی کے باعث ٹیلی ویژن چھوڑ کر واپس بازار کے اندر جنریٹر کی تلاش کیلئے باہر نکل گئے واپڈا سب ڈویژن شاہ جمال کے خلاف ثم ثم کے نعرے بھی لگائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر