پی پی نے پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر پیش نہیں کیا صدارت سے الگ کر دیا ، رحیم داد خان
صوابی( بیورورپورٹ)سابق سینئر صوبائی وزیر و پی پی پی کی مرکزی کونسل کے رکن رحیم داد خان نے کہا ہے کہ ہم نے پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر نہیں بلکہ ان کو صدارت کے عہدے سے الگ کر دیا تھا ان خیالات کااظہار انہوں نے حجرہ محمد نعیم خان لاہور ضلع صوابی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس سے ضلعی صدر جاوید اقبال انقلابی ایڈوکیٹ ، صوبائی ڈپٹی انفار میشن سیکرٹری گوہر علی انقلابی ،ضلعی جنرل سیکرٹری علی خان،سینئر نائب صدر عبدالعزیز باچا ایڈوکیٹ ، عبداللہ خان یوسفزئی ، سید پرویز باچا ، صدر تحصیل رزڑ ملک جہان اکبر ،صدر لاہور رحیم تاز ، عمر فاروق خان ،شیر حیدر اور زرین خان جدون وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔رحیم داد خان نے کہا کہ پرویز مشرف نے میاں نوااز شریف کو قید سے آزاد کروا کر سعودی عرب بھجو ایا تھا اور اب میاں نواز شریف نے پرویز مشرف کو دبئی بھجوا کر احسان کا بدلہ احسان سے دے دیا۔انہوں نے کہا کہ پورے پختونخوا اور ملک میں بلاول بھٹو کی ہدایت کی روشنی میں پارٹی کو نچلی سطح تک منظم کیا جائیگا جو عہدیدار کام نہیں کرینگے ان کو ا ن کے عہدوں سے فارغ کر دیا جائیگا اور متحرک سیاسی کارکنوں کو آگے لایا جائیگا پاکستان میں آئندہ دور پی پی پی کا ہے کیونکہ جنرل پاشا اور جنرل ضیاء الحق کے باقیات کی سیاست دفن ہونے والی ہے اس موقع پر ایک قرار داد کے ذریعے جنرل پرویز مشرف کو بیرون ملک دبئی بھیجنے کی شدید مذمت کر تے ہوئے اسے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور پرویز مشرف کا این آر او قرار دیا گیا #