عوام نے یوٹیلٹی سٹوروں کا رخ چھوڑدیا، ملازمین کی موجیں

عوام نے یوٹیلٹی سٹوروں کا رخ چھوڑدیا، ملازمین کی موجیں

ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان) حکو مت نے اربوں روپے خرچ کر کے پنجاب میں غریب عوام کو سستے داموں اشیاء خورد نوش بازار سے کم نرخوں پر فروخت کر نے کے لیے یوٹیلٹی اسٹور بنائے ہیں لیکن یوٹیلٹی اسٹوروں اور عام بازار میں اشیاء خورد نوش برابر ہو نے کی وجہ سے عوام نے یوٹیلٹی اسٹوروں میں(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

آنا چھوڑ دیا ہے جس کے باعث یوٹیلٹی اسٹوروں پر کام کر نے والے ملازمین ریکوری حدف پورانہ کر نے کی وجہ سے سارا ساران فارغ بیٹھ کر شام کو اپنے گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکو مت سے مطا لبہ کیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹوروں پر اشیاء خورد نوش کے نرخ عام بازار سے کم کیے جائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر