مشرف کی روانگی ڈیل، میاں برادران کی جمہوریت کا پول کھل گیا، نعیم الدین وڑائچ

مشرف کی روانگی ڈیل، میاں برادران کی جمہوریت کا پول کھل گیا، نعیم الدین وڑائچ

حاصل پور ( نما ئندہ خصوصی، نامہ نگار ) تحریک انصاف کی اعلی قیادت کے در میان جاری سیاسی اختلاف کو نعیم الدین وڑائچ نے ختم کرا دیا ۔پنجا ب کے سا بق صدر اعجاز چوہدری اور سا بق (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

گورنر پنجاب چوہدری سرور کے درمیان انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں سیاسی اختلاف پیدا ہو گیاتھا ۔دونوں بٹرے سیاسی لیڈر آ ئندہ کے لیے پنجاب کی صدارت کے امیدوار تھے ۔اس سلسلے میں اعلی قیادت کی ہدایت پر تحریک انصاف کے رہنما چوہدری نعیم الدین وڑائچ کی کاو شوں سے دونوں رہنماوں کے در میان سیاسی اختلاف ختم کرا دیا گیاہے ۔اعجاز چوہدری اب مرکز سے امیدوار ہوں گے ۔جبکہ چوہدری محمد سرور پنجاب کی صدارت کے امیدوار ہوں گے ۔ایک تقریب میں اعجاز چوہدری نے چوہدری محمد سرور کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔سا بق امیدوار صو بائی اسمبلی خلیل احمد باجوہ ۔یونین چیئر مین نواز عباسی ۔یو نین چیئر مین کلیم الدین ورائچ سمیت پارٹی رہنماوں کے اور تحریک انصاف کے عہدے داروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر نعیم الدین وڑائچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف ملک کی مقبول جماعت ہے ۔چاروں صو بوں سے جماعت کے نامزد امیدوار بھاری اکثر یت سے کا میاب ہوں گے ۔سیاسی وسماجی رہنماوں صدر انجمن تاجران منصور خاں ۔رانا اسد الطاف ۔چوہدری عبدالروف ۔صفدر فریدی ۔حق نواز خاں عباسی ۔رزاق رندھاوا ودیگر نے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری نعیم الدین وڑائچ کی پارٹی کے لیے خد مات اور جد و جہد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ دریں اثناء کرپشن کرنے والے کسی صورت احتساب کے اداروں کو فری ہینڈ نہیں دیں گے ۔تحر یک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری نعیم الدین وڑائچ نے لاہور میں اعلی قیادت سے ملا قات کے بعد واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ علاقہ کو میرٹ اور انصاف کا نظام فراہم کرنے کے لیے سیاست میں آ یا ہوں۔ان کے ہمراہ سابق ناظم خلیل احمد باجوہ ۔نواز خاں عباسی ۔انعام خاں برکی ۔رانا اسد الطاف ۔چوہدری عبد الروف ۔چوہدری احمد فاروق ایڈووکیٹ سمیت دیگر سیاسی افراد موجود تھے ۔قبل ازیں پرویز مشرف کا بیرون ملک جانا ن لیگ کی ڈیل کا حصہ ہیں پرویز مشرف کو سزا دلوانے والے اور دن رات بولنے والے وزراء استعفیٰ دیں یا شرم کریں۔ میاں برادران کی جمہوریت کا پول کھل چکا ہے ۔ پرویز مشرف کی روانگی ڈیل کا حصہ ہیں پیپلز پارٹی والے عوام کی آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں زرداری دور میں مشرف کے ساتھ مک مکا کر لیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ آئین کی رٹ لگانے والے وفاقی وزراء اور نوازشریف نے آئین شکن پرویز مشرف کو قانون سے بالا تر بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ تمام محاذوں پر ناکامی کے بعد پر عوام کی نظریں تحریک انصاف پر لگی ہوئی ہیں ۔ اس موقع پر چیئر مین یونین کونسل کٹھالہ گجرات چوہدری کلیم الدین وڑائچ ، میاں فرزند گوہیر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر