محکمہ انہار کو بھکر پر حفاظتی بند کی تعمیر جلد مکمل کرنیکا حکم

محکمہ انہار کو بھکر پر حفاظتی بند کی تعمیر جلد مکمل کرنیکا حکم

  

بھکر(نامہ نگار)کمشنر سرگودھا ڈویژن ندیم محبوب نے محکمہ انہار کی مقامی (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ بھکر سپر بند پر زیر تعمیر پروٹیکشن سٹرکچر زکی تیز رفتار اور معیار ی تکمیل یقینی بنائی جائے۔انہوں نے یہ ہدایات گذشتہ روزبھکرسپر بند کی پختگی و بہتری کیلئے جاری تعمیراتی کام کے معائنہ کے دوران جاری کیں۔اس موقع پر ڈی سی او احمد مستجاب کرامت بھی ان کے ہمراہ تھے۔بھکر سپر بند پہنچنے پر کمشنر سرگودہاڈویژن ندیم محبوب نے حفاظتی بند کے تعمیراتی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایکسیئن اری گیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھکر سپر بند کے تین مقامات آرڈی 5-،آرڈی58-اور آرڈی 70-پر حفاظتی سٹرکچرز کی تعمیر و پختگی کا46فیصد کام اب تک تقریباًاڑھائی کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیاجاچکا ہے اور باقی ماندہ تعمیراتی عمل کو تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھایا جارہاہے۔دریں اثناء کمشنر سرگودہاڈویژن ندیم محبوب نے حکومت پنجاب کے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن پراجیکٹ کے اراضی ریکارڈ سینٹر بھکر کابھی دورہ کیا۔اس موقع پرڈی سی او احمد مستجاب کرامت ،اے ڈی سی حافظ احمد طارق اور اسسٹنٹ کمشنر علی اختر سیف اللہ بھی انکے تھے۔قبل ازیں اراضی ریکارڈ سینٹر آمد پر کمشنر سرگودہا ڈویژن کو سینٹر انچار ج نے بریفنگ دی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -