خانیوال، نجی بنک ،ہا8 1کروڑ 81لاکھ کا ڈاکہ، ڈاکو کیمرہ کی تاریں کاٹ کر بیک سسٹم بھی لے گئے

خانیوال، نجی بنک ،ہا8 1کروڑ 81لاکھ کا ڈاکہ، ڈاکو کیمرہ کی تاریں کاٹ کر بیک سسٹم ...

خانیوال، ٹھٹھہ صادق آباد( نمائندہ خصوصی228نمائندہ پاکستان)خانیوال کی تاریخ میں نجی بنک میں ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات ،5 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے سرسید روڈ پر واقع میزان بنک میں گن پوائنٹ پر دن دیہاڑے 1 کروڑ 81 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آرپی او ملتان سمیت پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے ۔ڈکیتی کی واردات کا سراغ لگانے کیلئے آرپی او ملتان نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے د ی تفصیل کے مطابق خانیوال سرسید روڈ پر واقع المیزان بنک میں الصبح 9 بجے 5 مسلح ڈاکو کار پر آئے اور بنک میں داخل ہوئے بنک عملہ کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بناکر لوٹ مار شروع کردی ۔عینی شاہدین کے مطابق بنک میں اسی وقت کیش کی گاڑی آئی تھی ۔مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر کاؤنٹر سمیت دیگر کیش بنک سے 1 کروڑ 81 لاکھ روپے لوٹ لئے اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس واقعہ کے فوراََ بعد ہونے والی ناکہ بندی کے دوران استعمال ہونے والی کار پل ڈوراں والی واقع تھانہ حدود تھانہ جہانیاں پولیس نفری نے پکڑ کر 3 ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا اور تفتیش کا عمل جاری ہے ۔سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔ دریں اثناء دلچسپ امر یہ ہے کہ ڈاکو بینک کی سی سی کمبوہ کا بیک سسٹم بھی ہمراہ لے گئے ۔بینک عملہ کے مطابق کیش کی گنتی کی جارہی ہے جس کے بعد نقصان کے بارے بتایا جا سکے گا۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ڈی پی اوخانیوال جہانزیب نذیر خاں،ایس پی انوسٹی گیشن نعیم الحسن بابر،دی ایس پی صدر سرکل زبیر بنگش بھاری پولیس نفری کے ہمراہ ،میزان بینک پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ڈی پی جہانزیب نذیر کے مطابق ضلع بھر کی ناکہ بندی کردی گئی ۔ایریا منیجر میزان بینک بہاولنگر اعجاز ندیم نے میزان بینک خانیوال برانچ پہنچ کر انکوائری کا آغاز کردیا ۔ تینوں مشکوک افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے زیر استعمال کار بھی بر آمد کر لی،جبکہ تینوں مشکو ک نامعلوم افراد کو تفتیش کے لئے خانیوال منتقل کردیا گیاہے،پولیس کی طرف سے گرفتار تینوں افراد کے نام وپتہ بارے کوئی معلومات میڈیا کو فراہم نہ کی گئی ہیں۔علاوہ ازیں ضلع بھر کے پولیس تھانوں کی طرح پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے ایس ایچ او مرزا حسنین عباس کی سربراہی میں پولیس ٹیموں نے پل 14،ڈرماں والا موڑ،رحیماموڑ،چک 120دس آر قطب پور روڈ،مصری کوٹ موڑ دنیا پور روڈ ،پل132دس آر سمیت نواحی علاقوں میں ناکہ بندی کرتے ہوئے مشکوک گاڑیوں،موٹر سائیکلوں،ٹرکوں،بسوں اور ان میں سوار مشکو ک افراد کی چیکنگ کرتے ہوئے جامہ تلاشی بھی لی گئی۔

ڈاکہ

مزید : ملتان صفحہ آخر