برفانی تودہ حادثہ: ملبے تلے دبے 2 طالب علموں کی لاشیں نکال لی گئی، مزید کی تلاش جاری

برفانی تودہ حادثہ: ملبے تلے دبے 2 طالب علموں کی لاشیں نکال لی گئی، مزید کی ...
برفانی تودہ حادثہ: ملبے تلے دبے 2 طالب علموں کی لاشیں نکال لی گئی، مزید کی تلاش جاری

  

چترال(مانیٹرنگ ڈیسک)چترال کے علاقے موسوم آباد میں گزشتہ روز برفانی تودہ گرنے سے نیچے دب جانے والے 9 طالب عملوں میں سے 2 کی لاشیں نکال لی گئی  ہیں جن کی شناخت مبشر اور رحمت علی کے نام سے ہوئی ہے جو نویں جماعت کے طالبعلم تھے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈ یا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز چترال میں برفانی تودہ گرنے سے 9 طالب علم نیچے دب گئے تھے جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی تھیں ۔ طالبعلم گزشتہ روز پرچہ دیکراپنے گھروں کو واپس جار ہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہو گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آج 2طالب علم کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امدادی کارروائیوں میں چترال اسکاﺅٹس اور پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں تاہم موسم خراب ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے  کہ  خراب موسم کے باعث چترال میں مزید برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : چترال