کہیں کا نہیں چھوڑا، قندیل بلوچ نے ’ٹریلر‘ جاری کرنے کی وجہ بتادی

کہیں کا نہیں چھوڑا، قندیل بلوچ نے ’ٹریلر‘ جاری کرنے کی وجہ بتادی
کہیں کا نہیں چھوڑا، قندیل بلوچ نے ’ٹریلر‘ جاری کرنے کی وجہ بتادی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کے بعد ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ بھی پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہدآفریدی پر برس پڑیں اور کپتان کو مخاطب کرتے ہوئے بتایاکہ ’تمہارے لیے اتنی بڑی قربانی دی، ٹریلر لگادیاکہ پاکستان جیت جائے گا‘۔

فیس بک پر جاری ویڈیو پیغام میں قندیل بلوچ نے رونے کا ڈرامہ رچاتے ہوئے کہاکہ’تم لوگوں نے ہمیں برباد کردیا، تم نے پھر سے ہمیں انڈیا سے بے عزت کرادیا، کہیں کا نہیں چھوڑا ، بتارہی ہوں کہ پاکستان واپس مت آنا، پاکستانی نہیں چھوڑیں گے ،آفریدی کبھی معاف نہیں کروں گی ، میں نفرت کرتی ہوں تم سے ‘۔