مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کی 4 خواتین جاں بحق

مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کی 4 خواتین جاں بحق
مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کی 4 خواتین جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بارشوں کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کی 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے ہونے والی بارشوں کی وجہ سے پورے ملک میں ہی نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے اور اکثر علاقوں میں لوگ اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ اتوار کے روز تحصیل جڑانوالہ کے نواحی علاقے میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ماں اپنی دو بیٹیوں اور ایک نند سمیت جاں بحق ہوگئی۔ چھت گرنے کے بعد اہل علاقہ نے ملبے تلے دبنے والی خواتین کو اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکالا تاہم چاروں خواتین ہی جاں بحق ہوچکی تھیں۔