پنجاب اور کے پی کے سمیت بعض مقامات میں بارش کا سلسلہ جاری ، دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

پنجاب اور کے پی کے سمیت بعض مقامات میں بارش کا سلسلہ جاری ، دیگر علاقوں میں ...
پنجاب اور کے پی کے سمیت بعض مقامات میں بارش کا سلسلہ جاری ، دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق راولپنڈی ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن ، اسلام آباد اورکشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

محکمہ موسمیات کے فورکاسٹنگ آفیسر امجد محمود کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن ، اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ہزارہ ڈویڑن ، خطہ پوٹھوار اور کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔آج پولن کی تعداد 17،803 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پٹن 19، کالام 12،چترال 04، میرکھانی 03، دروش ، دیر 02، کوھاٹ 01کشمیر: مظفرآباد 03، گڑھی دوپٹہ، کوٹلی 02 ، جھنگ 56، ساہیوال 37، فیصل آباد26 ، لہیہ 15، اوکاڑہ ،سرگودھا 14، لاہور ائر پورٹ 04 اور لاہور سٹی میں 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 39، لسبیلا 38، چھور اور مٹھی میں 37 جبکہ آج لاہور میں 28، کراچی 33، کوئٹہ18، پشاور 22 اور اسلام آباد راولپنڈی میں24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : ماحولیات /اہم خبریں