دولہا ، دلہن پر اسرار طور پر جاں بحق، گھر والوں نے دروازہ توڑ کر لاشیں نکالیں

دولہا ، دلہن پر اسرار طور پر جاں بحق، گھر والوں نے دروازہ توڑ کر لاشیں نکالیں
دولہا ، دلہن پر اسرار طور پر جاں بحق، گھر والوں نے دروازہ توڑ کر لاشیں نکالیں

  

قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) کنگن پور میں دولہا دلہن پراسرار طور پر پر اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے جن کی لاشیں کمرے کا دروازہ توڑ کر نکالی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے کنگن پور  کے نواحی علاقے میں ہفتہ کے روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے غلام حیدر اور اللہ معافی کو اتوار کی صبح گھر والوں نے جگانے کی نیت سے دروازہ کھٹکھٹایا تو انہوں نے دروازہ نہ کھولا جس پر تمام گھر والے دولہا دلہن کے کمرے کے باہر اکٹھے ہوگئے۔ کافی دیر آوازیں دینے اور دروازہ بجانے کے باوجود اندر سے جواب نہ ملنے پر گھروالوں نے دروازہ توڑ کر دیکھا تو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا کیونکہ نوبیاہتا جوڑا مردہ حالت میں اپنے کمرے میں پڑا تھا۔

اہل خانہ نے فوری طور پر واقعے کی اطلاع پولیس کو دی جس نے موقع پر پہنچ کر نوبیاہتا جوڑے کی لاشوں کو تحصیل ہسپتال چونیاں منتقل کردیاہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔

مزید :

قصور -اہم خبریں -