کورنگی کراسنگ کے قریب 2افراد کی لاشیں برآمد،پولیس

کورنگی کراسنگ کے قریب 2افراد کی لاشیں برآمد،پولیس
کورنگی کراسنگ کے قریب 2افراد کی لاشیں برآمد،پولیس

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کورنگی کراسنگ کے قریب سے دوفراد کی لاشیں برآمد ہوئی  جن میں سے ایک کی شناخت شمائل بیگ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسری لاش کی  شناخت کا عمل جاری ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس کے مطابق دونوں افراد کی لاشیں کورنگی کراسنگ کے قریب جھاڑیوں سے ملی ہیں جنہیں تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے ۔ پولیس کا  مزید کہناہے کہ تشدد کے باعث ایک مقتول کا چہر ہ بھی جل چکا ہے تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو قبضے میں لیکر شناخت کا عمل شروع کر دیا۔ پولیس کے مطابق  ایک مقتول کےتھیلے سے شمائل بیگ کا شناختی کارڈ ملا ہے جس پر کورنگی 100 کوارٹرز کا پتہ درج ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے جس کیلئے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ مقتول سے ملنے والے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جائے گا جس سے تفتیش میں مزید مدد مل سکتی ہے۔ دونوں افراد کی لاشیں 5 گھنٹے پرانی ہیں جنہیں تشدد کےبعد سروں پر گولیاں مارکے قتل کیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : کراچی