سڑک کی ناہمواری سے حادثہ ، 8 باراتی زخمی

سڑک کی ناہمواری سے حادثہ ، 8 باراتی زخمی
سڑک کی ناہمواری سے حادثہ ، 8 باراتی زخمی

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) رنگ پور گرڈ سٹیشن کے قریب باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کی وجہ سے 8 باراتی زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بارات اتوار کی صبح جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری سے ملتان جارہی تھی کہ رنگ پور کے قریب سڑک ناہموار ہونے کی وجہ سے باراتیوں کی بس الٹ گئی۔ بس الٹنے کے نتیجے میں 8 باراتی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : ملتان