پاکستان ویمن ٹیم کی بھارت کیخلاف فتح سے مردوں کی شکست کا دکھ کسی حد تک کم ہوا: عمران خان

پاکستان ویمن ٹیم کی بھارت کیخلاف فتح سے مردوں کی شکست کا دکھ کسی حد تک کم ہوا: ...
پاکستان ویمن ٹیم کی بھارت کیخلاف فتح سے مردوں کی شکست کا دکھ کسی حد تک کم ہوا: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی بھارت کیخلاف فتح سے مردوں کی شکست کا دکھ کسی حد تک کم ہوا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ موجود ہے لیکن ہمارا موجودہ ڈھانچہ اسے نکھارنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ جب تک ہم اپنے بنیادی ڈھانچے کو بہتر نہیں کرتے تب تک ہماری اور انڈیا کی کرکٹ میں موجود خلیج مزید وسیع ہوتی چلی جائے گی اور ہم بھارت سے ہارتے رہیں گے۔
انہوں نے پاکستان کی ویمن ٹیم کو بھارت کے خلاف فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی فتح سے مردوں کی ٹیم کے بھارت سے ہارنے کا دکھ کسی حد تک کم ہوا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -