کوہاٹ سے لاپتہ ہونے والی خاتون کونسلر کی لاش برآمد،5 ملزمان گرفتار
کوہاٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے لاپتہ خاتون کونسلر اشرف بی بی کی لاش برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
میڈ یا رپورٹس کے مطابق اشرف بی بی کوہاٹ کی یو سی شادیپور سے کونسلرمنتخب ہوئی تھی اور 15 مارچ سے لاپتہ تھی جس کے بعد لواحقین نے متعلقہ تھانے میں گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا تھا تاہم آج لاش کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی جس کے بعد شناخت کے دوران اشرف بی بی کے نام سے تصدیق ہوئی جسے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔