رینجرز کا آپریشن کسی پارٹی کیخلاف نہیں، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا: ڈی جی رینجرز

رینجرز کا آپریشن کسی پارٹی کیخلاف نہیں، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا: ...
رینجرز کا آپریشن کسی پارٹی کیخلاف نہیں، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا: ڈی جی رینجرز

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان سیکیورٹی سروسز ایسوسی ایشن کے وفد نے سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ کیا ہے ۔ آل پاکستان سیکیورٹیسروسز ایسوسی ایشن کے 70 رکنی وفد کا استقبال ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کیا۔ ڈی جی رینجرز نے وفد کو شہر میں رینجرز کے آپریشن اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی اور کہا کہ رینجرز کا آپریشن کسی مخصوص پارٹی کیخلاف نہیں ہے بلکہ صرف جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے ہے جو آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا مذہبی و سیاسی جماعتیں اپنی صفوں میں جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کو پناہ نہ لینے دیں۔ موجودہ آپریشن میعاد اور رفتار کی قید سے آزاد ہے سکیورٹی کمپنیز جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔ آل پاکستان سیکیورٹیسروسز ایسوسی ایشن کے وفد نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر قابو پانے اور آپریشن پر رینجرز کے کردار کو سراہا۔

مزید : کراچی /اہم خبریں