حکومت نے مشرف کی جان بخش کر احسان کا بدلہ اتار دیا،آئین توڑنے والے کو باہر بھیج کرجمہوریت کے لیے خطرہ پیدا کیا گیا :مولا بحش چانڈیو

حکومت نے مشرف کی جان بخش کر احسان کا بدلہ اتار دیا،آئین توڑنے والے کو باہر ...
حکومت نے مشرف کی جان بخش کر احسان کا بدلہ اتار دیا،آئین توڑنے والے کو باہر بھیج کرجمہوریت کے لیے خطرہ پیدا کیا گیا :مولا بحش چانڈیو

  

حیدر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) احسان کا بدلہ احسان سے چکاتی ہے اور حکومت نے مشرف کی جان بخش کر احسان کا بدلہ اتار دیا ہے،’’انہوں نے آپکی اور آپ نے انکی جان بخشی‘‘۔ تاہم پرویز مشرف پر بھروسہ نہیں کہ وہ واپس آئیں گے مگرچودھری نثار وثوق سے کہہ رہے ہیں کہ مشرف واپس آئیں گے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

حیدر آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی وزراءآج بھی مشرف کے معاملے پر جھوٹ بول رہے ہیں ،ایک وزیر جھوٹا بیان دے رہا ہے کہ مشرف کو عدالتی حکم پر باہر بھیجا گیا تاہم آئین توڑنے والے کو ملک سے باہر بھیج کرجمہوریت کیلے خطرہ پیدا کیا گیا۔ مشیر اطلاعات مولا بحش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ پہلی بار ”گو نواز گو“ کا نعرہ لگا کر تحریک کا آغاز کر دیا ہے،احتجاج مشرف کے جانے پر نہیں بلکہ (ن) لیگ کی منافقت پر کیا جا رہا ہے،ملک میں جمہوریت نہیں آئی اور جو آئی ہے وہ لرزتی اور کانپتی حکومت آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی وزراءکو جھوٹا نہیں بولتا مگر انکے بیانات جھوٹے ہیں، آصف زرداری نے بلاوجہ عمر قید کے برابر سزا کاٹی،عدالت علامتی طور پر ایک جرنیل کو سزا سناتی تو تاریخٰی بنتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سےمشرف کی ڈیل کے حوالےسے احمد رضا قصوری سچ بول رہے ہیں۔ 

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : کراچی