چنکارا ہرن کا غیر قانونی شکار ،وفاقی وزیر کے بیٹے،بھائی اورسابق ایم پی اے سمیت 7افراد گرفتار
رحیم یار خان(ویب ڈیسک) چولستان میں غیر قانونی طورپر چنکارا ہرن کا شکار کرنے اور فرار ہونے کے دوران وائلڈ لائف کے اہلکاروں کی گاڑی سے ٹکرانے سے وائلڈ لائف کے 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے 7 شکاری گرفتار کرلئے، گرفتار ہونے والے شکاریوں میں وفاقی وزیر کا بیٹا‘ بھائی اور سابق ایم پی اے بھی شامل ہیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
چولستانی علاقہ ٹوبہ مرید والا کے نزدیک گزشتہ روز غیر قانونی اسلحہ سے چنکارا ہرن کا شکار کھیلنے والے شکاریوں کو وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے پکڑنے کی کوشش کی تو شکاری گاڑی پر فرار ہو گئے۔ روزنامہ ایکسپریس کے مطابق اسی دوران وائلڈ لائف کے اہلکاروںنے فرار ہونے والے شکاریوں کی گاڑی کا تعاقب کیا ور وائلڈ لائف کے دیگر افسران کو فرار ہونے والے شکاریوں کے بارے میں اطلاع دی ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
تعاقب کے دوران موقع ملتے ہی وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے فرار ہونے والے شکاریوں کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو شکاریوں نے اپنی گاڑی وائلڈ لائف کے اہلکاروں کی گاڑی سے ٹکرا دی ۔ جس کے نتیجہ میں سپروائزر محمد انوار اور ڈرائیور محمد عمران زخمی ہوگئے، تاہم اسی دوران وائلڈ لائف کے موقع پر پہنچ جانے والے دیگر عملہ نے شکاریوں کو حراست میں لے لیا۔
کہیں کا نہیں چھوڑا، قندیل بلوچ نے ’ٹریلر‘ جاری کرنے کی وجہ بتادی
پڑتال پر معلوم ہو اکہ حراست میں لیے جانے والے شکاریوں میں وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کا بیٹا رضا حیات بوسن، بھائی ذیشان علی بوسن بھی شامل ہیں جبکہ دیگر گرفتار ہونے والے شکاریوں میں کہروڑ پکا کے رہائشیوں میں سابق ایم پی اے رانا محمد سمیر‘ اللہ ودھایا‘ ملتان سے تعلق رکھنے والے محمد ارشد ہراج ‘ محمد اصغر اور لیاقت پور سے تعلق رکھنے والا مختار احمد بھی شامل ہے۔
اولاد کے بد ترین تشدد سے تنگ آئی ماں نے دارالامان میں پناہ لے لی
بعدازاں پولیس تھانہ آب حیات نے وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کے بھائی ذیشان علی بوسن‘ بیٹے رضا حیات بوسن سمیت 7 شکاریوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی جبکہ زخمی ہونے والے سپر وائزر محمد انوار اور ڈرائیور محمد عمران کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جبکہ حراست میں لیے جانے کے دوران وائلڈ لائف کے عملہ نے شکاریوں کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ بر آمد کر لیا۔