بلاول بھٹونے پارٹی کا مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا

بلاول بھٹونے پارٹی کا مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا
بلاول بھٹونے پارٹی کا مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس آج شام کوبلاول ہاﺅس کراچی میں طلب کر لیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں مشرف کی روانگی سمیت ملکی مجموعی سیاسی صورت حال پر غور کیا جائے گا ۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور ارکان پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پرویز مشرف کو ملک سے باہر بھیجنے اور پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے واضع حکمت عملی تیار کی جائے گی اور اس حوالے سے پارلیمنٹ کے اندر پارٹی کی جانب سے دو ٹوک حکمت عملی اپنانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : کراچی