افغان نیشنل آرمی کا بیمار فوجی اہلکار علاج کیلئے باجوڑایجنسی منتقل

افغان نیشنل آرمی کا بیمار فوجی اہلکار علاج کیلئے باجوڑایجنسی منتقل
افغان نیشنل آرمی کا بیمار فوجی اہلکار علاج کیلئے باجوڑایجنسی منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑ ایجنسی (ویب ڈیسک) سکیورٹی حکام نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان نیشنل آرمی کے بیمار اہلکار کو علاج کیلئے باجوڑ کے سرحدی علاقے چہارمنگ کے سرکاری قلعہ منتقل کر دیاجہاں پر اس کا علاج جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان نیشنل آرمی کے اہلکاروں نے پاکستانی اہلکاروں کو افغان فوجی کی بیماری کے بار ے میں بتایا اور اس کی پاکستانی علاقہ میں علاج کی درخواست کی جس پر پاکستانی حکام نے اسے ناوا پاس سے چہارنگ کے علاقے میں واقع سرکاری قلعہ منتقل کیا، افغان فوجی نے علاج کی بہترسہولیات کی فراہمی پر پاکستانی فورسز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

باجوڑ -