گھوٹکی میں مغوی لڑکی کی بازیابی کیلئے پولیس آپریشن، 2 ڈاکو ہلاک ایک راہگیر بچہ جاں بحق، 4 اہلکار زخمی

گھوٹکی میں مغوی لڑکی کی بازیابی کیلئے پولیس آپریشن، 2 ڈاکو ہلاک ایک راہگیر ...
گھوٹکی میں مغوی لڑکی کی بازیابی کیلئے پولیس آپریشن، 2 ڈاکو ہلاک ایک راہگیر بچہ جاں بحق، 4 اہلکار زخمی

  

گھوٹکی (ویب ڈیسک) گھوٹکی کے علاقہ آفتاب کالونی میں مغوی لڑکی کی بازیابی کیلئے پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 2 ڈاکو اور ایک راہگیر بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج کیلئے سکھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پنجاب کی سرحد سے متصل سندھ کے قصبے ٹھل سے آٹھ سال قبل 8 سالہ فضیلہ سرکی اغوا ءکی گئی تھی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

لڑکی کی موجودگی کی اطلاع پر گھوٹکی اور کشمور کی پولیس نے گھوٹکی کے علاقہ آفتاب کالونی میں مغوی لڑکی کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا تو اس دوران پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس سے فائرنگ کے تبادلہ میں 2 ڈاکوﺅں کو ہلاک کر دیا ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر ڈاکو فرار ہوگئے ۔

کہیں کا نہیں چھوڑا، قندیل بلوچ نے ’ٹریلر‘ جاری کرنے کی وجہ بتادی

مزید : گھوٹکی