اسفند یارو لی علیل ہو گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ
پشاور (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی خان علیل ہو گئے ہیں، ڈاکٹروں نے علاج کیلئے بیرون ملک جانے اور سفر سے منع کرتے ہوئے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
اے این پی خیبر پختونخوا کے ترجمان ہارون بشیر بلور نے تصدیق کرتے ہوئے روزنامہ جنگ کو بتایا کہ اسفند یارولی خان گزشتہ چند ماہ سے صاحب فراش ہیں اور انہیں ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف اور بلڈ پریشر کا عارضة لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسفند یارولی خان کو علاج کیلئے بیرون ملک لے جایا جائیگا تاہم فی الوقت ڈاکٹروں نے سفر کرنے سے منع کرتے ہوئے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔