سندھ حکومت کا ہولی پر عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا ہولی پر عام تعطیل کا اعلان

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ہندوبرادری کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر جمعرات 24مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے ترجمان کے مطابق ماضی میں صرف ہندوﺅں کو ہولی پرچھٹی دی جاتی تھی ‘ یہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ہو اہے کہ ہولی پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت پہلے ہی 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں ایک قرار داد منظور کی گئی تھی جس میں ہولی ، دیوالی اور ایسٹر کے موقع پر اقلیتوں کو چھٹی دیئے جانے کا کہا گیا تھا۔

کہیں کا نہیں چھوڑا، قندیل بلوچ نے ’ٹریلر‘ جاری کرنے کی وجہ بتادی

مزید : کراچی