باپ کو زندہ جلانے والی سنگدل بیٹی گرفتار

باپ کو زندہ جلانے والی سنگدل بیٹی گرفتار
باپ کو زندہ جلانے والی سنگدل بیٹی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) باپ کو زندہ جلانے والی سنگدل بیٹی کو پیر آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے پیر آباد تھانے کی حدود شاہی ہوٹل کے قریب واقع گلی نمبر 9 میں کارروائی کر کے 25 سالہ عائشہ دختر محمد زمان کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزمہ نے گزشتہ روز چائے میں نیند کی گولیاں ملاکر اپنے باپ کو دی تھی جس کے بعد باپ کو بے ہوشی کی حالت میں زندہ جلا دیا تھا اور ملزمہ گھر سے فرار ہوگئی تھی ‘ واقعہ کے بعد ابتدائی تفتیش کر کے پولیس نے مقتول کے بیٹے کے بیان پر مقتول کی بیٹی عائشہ کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 93 / 2016 درج کر لیا ہے، ملزمہ کو ویمن تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

کراچی -