ورلڈ ٹی ٹونٹی ، جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 37رنز سے شکست دے دی

ورلڈ ٹی ٹونٹی ، جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 37رنز سے شکست دے دی
ورلڈ ٹی ٹونٹی ، جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 37رنز سے شکست دے دی

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے میچ میں  جنوبی افریقہ نے بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کے باعث  افغانستان کو 37رنز سے شکست دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی میں کھیلے گئے  میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 172 رنز بنا سکی  ۔افغانستان نے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز شاندار طریقے سے کیا  اوراوپنر محمد شہزاد 19 گیندوں پر 44 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر کرس مورس کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جبکہ اصغر علی بھی 7 رنز بنا کر انہی کا نشانہ بنے۔ دیگر بلے بازوں میں نور علی نے 25 ، گلاب دین نے 26، سمیع اللہ شنواری نے 25 اور محمد نبی نے 11 رنز  سکور کیے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے  کرس مورس نے 4 جبکہ رباڈا ،ایبٹ اور عمران طاہر نے 2،2  کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 

 اس سے قبل جنوبی افریقہ نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ڈی کو ک نے اننگز کا آغازجارحانہ انداز میں کیا تاہم اوپنر ہاشم آملہ صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کوئنٹم ڈی کو ک کا ساتھ دینے کیلئے کپتان ڈوپلیسی میدان میں آئے اور 27 گیندوں پر 41 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے جبکہ کوئنٹم ڈی کو ک 31 گیندوں پر 45 رنز کی شاندار اننگز کھیل کرکیچ آوٹ ہوگئے دونوں نے 65 رنز کی پارٹنر شپ قائم  کی۔ ڈی کو ک کے آوٹ ہونے کے بعد سٹائلش بلے باز اے بی ڈویلیئرز میدان میں آئے اور جے پی ڈومنی کے ساتھ مل کر76 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔ اے بی ڈویلیئرزنے 29 گیندوں پر 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے اور نور علی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے ۔جے پی ڈومنی نے29رنز بنا ئے جبکہ ڈیوڈ ملر نے19 رنز بنا کر افغانستان جیسی نا تجربہ کار ٹیم کے آگے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

مزید :

T20 World Cup -اہم خبریں -