پاکپتن، سسر کی نماز جنازہ کے وقت داماد بھی انتقال کر گیا، سارا خاندان اچانک موت سے غمزدہ
پاکپتن (ویب ڈیسک) سسر اور داماد ایک دن خالق حقیقی سے جاملے قاضی خاندان غمزدہ ہو گیا ۔ روزنامہ خبریں کے مطابق سابق کونسلر قاضی رسول قضائے الہٰی سے وفات پاگئے ان کی نماز جنازہ اداکی جارہی تھی کہ ان کے داماد قاضی نصیر احمد جو کچھ عرصہ علیل تھے وفات پاگئے اور یوں بعد ازاں نماز ظہر قاضی غلام رسول کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور نماز عشاءکو قاضی نصیر احمد کی نماز جنازہ پڑھائی گئی ایک دن قاضی خاندان میں دو اموات سے قاضی خاندان غمزدہ ہو گیا۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔