افغانستان میں جنگ جیت رہے ہیں تمام دھڑے اختلافات ختم کر دیں: طالبان امیر

افغانستان میں جنگ جیت رہے ہیں تمام دھڑے اختلافات ختم کر دیں: طالبان امیر
افغانستان میں جنگ جیت رہے ہیں تمام دھڑے اختلافات ختم کر دیں: طالبان امیر

  

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان کے امیر ملا اختر منصور نے تمام دھڑوں کو اختلافات ختم کرنے اور ان کی قیادت میں متحد ہو کر افغان حکومت کیخلاف لڑنے کا پیغام دیدیا۔نئی بات کے مطابق میڈیا میں تقسیم کئے جانے والے پیغام میں افغان طالبان امیر نے دعویٰ کیا کہ طالبان یہ جنگ جیت رہے ہیں اور پہلے کے مقابلے میں بہت بہتر حالت میں ہیں۔ افغانستان کو اسلامی امارات قرار دیتے ہوئے ملا اختر منصور نے کہا کہ موجودہ وقت میں تمام کوششیں طالبان کو متحد کرنے کے حوالے سے ہونی چاہئیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : بین الاقوامی