مشرف نے عدالت سے بیماری کا جھوٹ بولا،عدالتی کارروائی جاری رہے گی:کامران مائیکل

مشرف نے عدالت سے بیماری کا جھوٹ بولا،عدالتی کارروائی جاری رہے گی:کامران ...
مشرف نے عدالت سے بیماری کا جھوٹ بولا،عدالتی کارروائی جاری رہے گی:کامران مائیکل

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پرویزمشرف نے عدالت سے بیماری کاجھوٹ بولا،مشرف بتائیں کہ انہیں کونسی بیماری ہے جوسگارپینے کی اجازت دیتی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

لاہور میں میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کےخلاف عدالتی کارروائی جاری رہے گی تاہم عدالت میں پرویزمشرف کے بارے میں فیصلہ آنے کے بعدہی جرم ثابت ہوگا۔ کامران مائیکل کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کوئی بھی ہوکٹہر ے میں لائیں گے۔ نیب کارروائیوں پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب پورے ملک میں جہاں چاہے کرپشن کےخلاف کارروائی کرسکتی ہے۔پاک بھارت میچ پر اپنی رائے دیتے ہوئے کاوفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیم پر بھارت کا نفسیاتی دباو بھی تھا تاہم کرکٹ ٹیم میں تبدیلوں کی ضرورت ہے اور عالمی سطح پرمقابلوں کیلئے بہترین تیاریوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

لاہور -