مصطفی کمال کا نئی پارٹی کا نام ”پاکستان قومی موومنٹ“ رکھنے کا فیصلہ
کراچی (ویب ڈیسک) سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے نئی پارٹی کا نام پاکستان قومی موومنٹ رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کا پرچم پاکستانی پرچم جیسا ہو گا ۔ نوائے وقت کےمطابق سفید حصے پر پی کیو ایم اور سبز حصے پر ایک چاند اور پانچ ستارے ہوںگے۔ بڑے ستارے کے چاروں طرف چار لکھا ہواہوگا۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
ذرائع کے مطابق مصطفی کمال اور ان کے ساتھیوں نے دس روزکے صلاح مشوروں کے بعد پارٹی اور پرچم کو فائنل کر دیا ہے اب23 مارچ کو جب پارٹی کا اعلان ہوگا تو5000 سے زائد پرچم بھی تقسیم کئے جائیں گے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، ٹنڈوالہ یار، سکھر، نواب شاہ، لاڑکانہ اور دیگر علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں پمفلٹ اور پینا فلیکس کے بینر لگائے گئے ہیں جبکہ وال چاکنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔
کہیں کا نہیں چھوڑا، قندیل بلوچ نے ’ٹریلر‘ جاری کرنے کی وجہ بتادی
ابتدائی طور پر پارٹی میں ایک ایڈہاک آرگنائزنگ کمیٹی بنائی جائے گی جس کے بعد پارٹی رہنما سندھ بھرکا دورہ کریں گے پھر دوسرے صو بوں کا دورہ بھی کریں گے اور اپریل میں جب پہلا کنونشن بلایا جائے گا تب پارٹی کے عہدیداروں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔