یو اے ای کی نصابی کتاب میں خنزیر پکانے کی ترکیب شامل، ہنگامہ کھڑا ہوگیا

یو اے ای کی نصابی کتاب میں خنزیر پکانے کی ترکیب شامل، ہنگامہ کھڑا ہوگیا
یو اے ای کی نصابی کتاب میں خنزیر پکانے کی ترکیب شامل، ہنگامہ کھڑا ہوگیا

  

ابوظہبی(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے بعض سکولوں کے نصاب میں پڑھائی جانے والی عربی زبان کی ایک کتاب میں خنزیر کا گوشت بنانے کی ترکیب شامل کرنے پر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔

کہیں کا نہیں چھوڑا، قندیل بلوچ نے ’ٹریلر‘ جاری کرنے کی وجہ بتادی

العربیہ کے مطابق یو اے ای کی عربی زبان کی ایک کتاب میں متعدد صفحات پر لکھا گیا ہے ”آپ خنزیر کا گوشت کس طرح پکانا پسند کرتے ہیں؟“ اسلام میں خنزیر کا گوشت حرام قرار دیا گیا ہے اور اس کتاب کو ہتک آمیز اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اولاد کے بد ترین تشدد سے تنگ آئی ماں نے دارالامان میں پناہ لے لی

شکایات کے بعد محکمہ تعلیم شارجہ نے متذکرہ کتابوں کو جمع کرنا شروع کردیا ہے تاکہ وہ ان صفحات کو نکالنے کے بعد کتب واپس لوٹا سکیں۔شارجہ میں محکمہ تعلیم کے ایک عہدیدار حصہ الخاجہ کا کہنا ہے کہ والدین کی شکایات کا احترام کرتے ہیں،مذہب اور روایات کے خلاف کسی بھی چیز کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

عرب دنیا -