عمر اکمل نے عمران خان سے آفریدی اور وقار یونس کی شکایت نہیں لگائی: کامران اکمل

عمر اکمل نے عمران خان سے آفریدی اور وقار یونس کی شکایت نہیں لگائی: کامران اکمل
عمر اکمل نے عمران خان سے آفریدی اور وقار یونس کی شکایت نہیں لگائی: کامران اکمل

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا ہے کہ عمر اکمل نے پاک بھارت میچ سے قبل عمران خان سے آفریدی اور وقار یونس کی شکایت نہیں لگائی بلکہ اپنے ہی نمبر پر کھیلنے کیلئے مشورہ طلب کیا تھا ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ عمر اکمل نے عمران خان سے کسی قسم کی شکایت نہیں کی اور غلط بات میڈیا پر پھیلائی جارہی ہے۔ اس نے عمران خان سے پوچھا ہے کہ میں اس نمبر پر کھیلتا ہوں میرا پلان کیا ہونا چاہیے۔ عمران خان نے اس سے بیٹنگ نمبر پوچھا اور پھر کہا کہ تمہیں تو نمبر تین پر کھیلنا چاہیے جس پر عمر اکمل نے کہا کہ یہ میرے ہاتھ میں نہیں بلکہ کپتان اور ہیڈ کوچ کے ہاتھ میں ہے جس پر عمران خان نے آفریدی اور وقار یونس کو عمر اکمل کا نمبر تبدیل کرنے کا کہا۔

مزید : T20