عمران خان سے شکایت کیوں کی! کپتان آفریدی نے عمرا کمل کی کلاس لے لی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان سے شکایت کرنے پر قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اپنے سب سے چہیتے کھلاڑی عمر اکمل سے ناراض ہوگئے اور ان کی کلاس لے لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ سے قبل عمر اکمل نے عمران خان سے شکایت کی تھی کہ مجھے اوپر کے نمبر پر نہیں کھلایا جاتا جس پر عمران خان نے ہیڈ کوچ وقار یونس اور کپتان شاہد آفریدی کو بلا کر عمرا کمل کو اوپر کے نمبر پر کھلانے کا کہا تھا۔ شکایت کرنے پر کپتان آفریدی نے عمر اکمل کو اوپر کے نمبر پر تو بھیج دیا تاہم ساتھ ہی ان سے ناراض بھی ہوگئے اور ان کی اچھی خاصی کلاس لے لی۔
دوسری طرف عمر اکمل کے بڑے بھائی وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمرا کمل نے عمران خان سے کسی کی شکایت نہیں لگائی بلکہ اپنے نمبر کے حوالے سے مشور ہ مانگا تھا ۔ آفریدی کا ان سے ناراض ہونا بے جا ہے ، پوا پا کستان آفریدی سے ناراض ہے اس کا جواب کو ن دے گا؟۔