عمران اسماعیل سے مصطفیٰ کمال گروپ کے ارکان کی ملاقات، ضمنی انتخابات میں تعاون پر تبادلہ خٰیال

عمران اسماعیل سے مصطفیٰ کمال گروپ کے ارکان کی ملاقات، ضمنی انتخابات میں ...
عمران اسماعیل سے مصطفیٰ کمال گروپ کے ارکان کی ملاقات، ضمنی انتخابات میں تعاون پر تبادلہ خٰیال

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مصطفیٰ کمال گروپ کے ارکان نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمران اسماعیل سے کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں ملاقات کی جس میں کراچی کی سیاسی صورت حال اور ضمنی انتخابات میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈ یا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں مصطفیٰ کمال گروپ کی جانب سے رضا ہارون ، ڈاکٹر صغیر احمد، وسیم آفتاب اور افتخار عالم شامل تھے ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رضا ہارون نے کہا کہ عمران اسماعیل انکے پرانے دوست ہیں تاہم آج کی ملاقات میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ ان سے کوئی سیاسی ملاقات کرنے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی جماعت کو توڑنا نہیں چاہتے اور انکی دعوت سب کیلئے عام ہے۔مصطفیٰ کمال کی کل کی پریس کانفرنس کے حوالےسے پوچھے جانے والے سوال پر انکا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں سرپرائز دیں گے،پرامن مظاہرے کرنا ہر شری کا حق ہے کسی کو برا نہیں ماننا چاہئے،ہماری دعوت ہر اس شخص کیلئے ہے جو پاکستانی سیاست اور لیڈر شپ سے مایوس ہو چکا ہے۔پچھلی پریس کانفرنس ملتوی کرنے کے سوال پر رضا ہارون نے واضع کیا کہ انہوں نے پریس کانفرنس صرف اس لیے ملتوی کی تھی کہ اس وقت وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے پریس کانفرنس کرنی تھی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نےکہا کہ رضا ہارون میرے دوست ہیں ان سے کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔رضا ہارون سے دوستی کافی پرانی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران رہنماﺅں نے ضمنی انتخابات میں ایک دوسرے کی سپورٹ کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملاقات کے بعد مصطفیٰ کمال گروپ کا ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے کا امکان ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : کراچی