سندھ حکومت نے صوبے کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا،بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام پرلوگوں کوبھکاری بنادیاگیا: ایاز لطیف پلیجو

سندھ حکومت نے صوبے کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا،بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام ...
سندھ حکومت نے صوبے کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا،بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام پرلوگوں کوبھکاری بنادیاگیا: ایاز لطیف پلیجو

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجونے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے عوام کو روٹی،کپڑا،مکان دینے کے بجائے چھین لیاہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

کراچی میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام پرلوگوں کوبھکاری بنادیاگیا، تھرکے لوگوں کوگندم کے بجائے بوریوں میں مٹی بھرکردی گئی۔ ایاز لطیف پلیجو کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے سندھ کے شہروں کوتباہ کردیااور صوبے کوتباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے،سندھ کے مختلف محکموں میں کھربوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے۔ سربراہ عوامی تحریک نے الزام عائد کیا کہ کرپشن کے باعث سندھ میں تعلیمی نظام تباہ کردیا گیاہے اور محکمہ تعلیم،صحت میں کرپشن عروج پرپہنچ چکی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

کراچی -