گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے سندھ حکومت کی بیڈ گورننس کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے سندھ حکومت کی بیڈ گورننس کیخلاف تحریک شروع کرنے کا ...
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے سندھ حکومت کی بیڈ گورننس کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ سندھ زوالفقار مرزا نےگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے  کہا ہے کہ بھٹوکے نعرے روٹی کپڑااورمکان کوآصف زرداری نے اپنے لئے استعمال کیا,،17سال بعد بدین میں پیپلز پارٹی کو بدترین شکست دی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ف) کے صوبائی صدر پیر صدرالدین شاہ راشدی کی زیر صدار ت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سندھ کی سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر تیادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو، لیاقت جتوئی ، سابق وزیر داخلہ سند ھ ذوالفقار مرزا ، عرفان اللہ مروت ، ایاز لطیف پلیجو اور دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی ۔ اجلاس کے بعد میڈ یاسے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ سندھ کے عوام چور لٹیروں سے پریشان ہیں۔ اجلاس میں یکم اپریل سے سندھ حکومت کی بیڈگورننس کیخلاف تحریک شروع کرنےکااعلان کرتے ہوئے صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ سندھ کوتباہ کردیاگیا ہے تاہم وہ عوام کو حقائق بتائیں گے تاکہ حکمرانوں کا اصل چہرہ لوگوں کے سامنے عیاں ہو سکے۔میڈ یاسے بات کرتے ہوئے ممتاز بھٹونے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لوگوں کو ہر بار دھوکا دیا ۔ اس موقع پر ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ :2اپریل کو ٹنڈوالہ یار،میر پور خاص میں ریلی اور جلسہ کریں گے جبکہ عمر کوٹ میں بھی جلسہ 2اپریل کو ہوگا۔ لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے ڈیڑھ سوارب کے پیکج کا2فیصدبھی شہر کی ترقی پر خرچ نہیں کیا گیا ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : کراچی