یو اے ای طیارہ حادثہ،فلائی دبئی کاشہداءکے ورثا کیلئے فی کس 20ہزارڈالرفوری امداد کا اعلان

یو اے ای طیارہ حادثہ،فلائی دبئی کاشہداءکے ورثا کیلئے فی کس 20ہزارڈالرفوری ...
یو اے ای طیارہ حادثہ،فلائی دبئی کاشہداءکے ورثا کیلئے فی کس 20ہزارڈالرفوری امداد کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)فلائی دبئی ایئر لائن نے روس میں گر کر تباہ ہوہونے والے اپنے مسافر طیارے کے شہداءکے ورثا کے لئے فی کس 20ہزارڈالر(73ہزار 500درہم)فوری امداد کا اعلان کر دیا ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
اماراتی نیوز ویب سائٹ 24/7کے مطابق فلائی دبئی ایئر لائن کی جانب سے گزشتہ رات جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئر لائن نے طیارے حادثے کے شہداءکے ورثا کے لئے فی کس 20ہزار ڈالر (20لاکھ 93ہزار روپے تقریباً)امدادکے لئے پروگرام کا اہتمام کیا ہے تاکہ حادثے میں جاں بحق ہوجانے والے مسافروں کے ورثا کی فوری مالی مدد کی جا سکے ۔ فلائی دبئی نے اپنے بیان میں اس خبر کی بھی تصدیق کی کہ طیارے کے دونوں بلیک باکس جائے حادثہ سے مل گئے ہیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز روس میں یو اے ای کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے باعث4 بچوں سمیت تمام 62افراد جاں بحق ہو گئے تھے ،جہاز میں 55مسافر اور عملے کے 7ارکان سوار تھے ان میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔
بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ”فلائی دبئی“ کے بوئنگ 800-738 طیارہ لینڈنگ کی دوسری کوشش کے دوران زمین سے ٹکرا یا تاحال حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثہ خراب موسم اور کم روشنی کے باعث پیش آیا۔ اطلاعات ہیں یہ طیارہ لینڈنگ کے انتظار میں فضا میں چکرکاٹتارہا۔

مزید :

عرب دنیا -