ورلڈ ٹی ٹونٹی ،ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست ،کالی آندھی کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن
بنگلور (مانیٹرنگ ڈیسک )ورلڈ ٹی ٹونٹی کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے فلیچر کی شاندار بلے بازی کے باعث سری لنکا کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلور میں کھیلےگئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر122رنز بنائے جبکہ تھشارا پریرا40رنز کے ساتھ نمایں بلے باز رہے ۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا جبکہ فلیچر84رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے اوپنرز نے ٹیم کو 39 رنز کا پر اعتماد آغاز فراہم کیا۔چارلس 10 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ مارلن سیموئیل بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور صرف 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔دیگر بلے بازوں میں آندرے رسل20اور رامدین نے 3 رنز سکور کیے ۔سری لنکا کی جانب سے سری ورھنا نے 2 جبکہ وین ڈرسے نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے تو سری لنکا کی اننگز کی آغاز مایوس کن رہا اور 20 رنز کے مجموعی سکور پر دلشان 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ چندیمل اور تھری مانے بھی بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور بالترتیب 16 اور 5 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔ دیگر بلے بازوں میں کپتان میتھیوز نے20،کپو گڈیڑا نے 6 اور کلا سیکرا نے 7 رنز سکور کیے ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے سموئل بدری نے 3،براوو نے 2 جبکہ رسل اور کارلوس نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔