کارکنان کے ماورائے عدالت قتل پر از خود نوٹس لیا جائے ،رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کردیا

کارکنان کے ماورائے عدالت قتل پر از خود نوٹس لیا جائے ،رابطہ کمیٹی نے مطالبہ ...
کارکنان کے ماورائے عدالت قتل پر از خود نوٹس لیا جائے ،رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کردیا

  

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ نے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورنگی سے نوجوانوں کی لاشیں ملنا ماروائے عدالت قتل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کامران ،شمائل ،زوہیب،عمران اور سید حامد کو نومبر میں گرفتار کیا گیا ۔عمران احمد کو 2دسمبر کو چھوڑ دیا گیا ،سید حامدکو 23فروری کو مقابلے میں قتل کیا گیا ۔ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ ماورائے عدالت قتل کے واقعات پر ازخود نوٹس لیا جائے ۔

مزید : کراچی