مشرف کو باہر جانے کی جازت دینے کیخلاف پیپلز پارٹی کا ملک گیر احتجاج: گو نواز گو کے نعرے
اسلام آبا، کراچی، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر پرویزمشرف کو باہر جانے کی جازت دینے کیخلاف پیپلز پارٹی نے ملک گیر احتجاج اور مظاہرے کئے۔ان مظاہروں میں کارکنوں نے گو نواز گو کے نعرے لگائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ احتجاج لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان سمیت مختلف شہروں میں کیا گیا۔ احتجاج میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مشرف کو باہر جانے کی اجازت دے کر نواز شریف نے ماضی کا احسان چکا دیا ہے جب مشرف نے نواز شریف کو جدہ بھجوایا تھا۔مشرف کو مک مکا سے باہر جانے دیا گیا۔ اب وہ واپس نہیں آئینگے۔مشرف کیخلاف اس وقت عدالتوں میں متعدد مقدمات زیر سماعت ہیں لیکن نواز حکومت نے ان کو باہر بھیج کر ملبہ عدالتوں پر ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ ان مظاہرین نے وزیر داخلہ چودھری نثار اور مشرف کے پتلوں کو آگ بھی لگائی۔