جمے ہوئے سمندر میں سے ایسی جیز نکل آئی کہ دنیا حیران رہ گئی

جمے ہوئے سمندر میں سے ایسی جیز نکل آئی کہ دنیا حیران رہ گئی
جمے ہوئے سمندر میں سے ایسی جیز نکل آئی کہ دنیا حیران رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں قطب شمالی میں آرکٹیک کے منجمد سمندر میں امریکی نیوی کی مشقوں میں ایک انتہائی دلفریب منظر دیکھنے کو ملا۔ امریکی نیوی کی طرف سے ان مشقوں کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک امریکی آبدوز سمندر کی جمی ہوئی برف میں سے اوپر نکل آتی ہے اور اسے دیکھنے کے لیے اس علاقے کے شہری آبدوز کے پاس سمندر کی برف کے اوپر جمع ہو جاتے ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی یہ آبدوز 10مارچ کو اس برفیلے سمندر کی تہہ سے اوپر اٹھی اور برف کو توڑتی ہوئی باہر نکل آئی۔
برطانوی اخبار کے مطابق آبدوز کا اوپری حصہ برف سے کئی فٹ تک باہر آ گیا تاہم باقی آبدوز نیچے ہی رہی۔ فضاءسے لیے گئے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برف کے نیچے موجود باقی آبدوز کی جگہ سے بھی برف اوپر اٹھی ہوئی تھی اور وہاں سے نیچے موجود آبدوز کی موجودگی بھی واضح ہو رہی تھی۔ امریکی نیوی کا کہنا ہے کہ وہ پانچ ہفتوں کے لیے اس منجمد سمندر میں مشقیں کر رہی ہے جن کا مقصد اس علاقے میں اپنی آبدوزوں کی کارکردگی کو جانچنا اور ان کی صلاحیتوں کا اندازہ لگانا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -