”وقت کی کوئی قید نہیں“رینجرز کا کراچی میں آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے جاری رکھنے کا اعلان

”وقت کی کوئی قید نہیں“رینجرز کا کراچی میں آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے جاری ...
”وقت کی کوئی قید نہیں“رینجرز کا کراچی میں آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے جاری رکھنے کا اعلان

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے کراچی میں آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل ہلال اکبر نے کہا ہے کہ کرچی میں رینجرز کے آپریشن کیلئے وقت کی کوئی قید نہیں۔اس آپریشن کو آخری دہشتگرد کے انجام تک جاری رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ سندھ اور وفاقی حکومت میں رینجرز کے اختیارات اور آپریشن کے دائرہ کار کے حوالے سے کافی تنازع پیدا ہو گیا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -